الیکشن کمیشن کی فہرست میں عطا تارڑ اور مولانا فضل الرحمٰن کا نام کیوں آیا؟

الیکشن کمیشن کی فہرست میں عطا تارڑ اور مولانا فضل الرحمٰن کا نام کیوں آیا؟

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اُن ارکان اسمبلی کے نام شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

 اس فہرست میں وفاقی وزیر عطا تارڑ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔ای سی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، دیگر ارکان میں رانا محمود الحسن، حامد خان، انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی خان، سردار یوسف، شہرام خان، انجم عقیل، شیخ آفتاب، عقیل ملک اور دانیال چوہدری بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی آمدنی اور اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔مزید برآں، شیخ وقاص اکرم، عطا اللہ تارڑ، میاں اظہر، زین قریشی، اعجاز الحق، طارق بشیر چیمہ، اویس لغاری، جمشید دستی، خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، اختر مینگل اور فاروق ستار جیسے اہم سیاستدان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے 208 ارکان نے بھی اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، جن میں حافظ فرحت عباس اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔ ای سی پی نے ان تمام ارکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔