ایک نئی تحقیق میں 13 پروٹینز کی نشاندہی کی گئی ہے جو دماغی عمر بڑھنے کے ذمہ دار ہیں، خاص طور پر 57، 70 اور 78 سال کی عمر میں۔
سائنسدانوں نے 45 سے 82 سال کی عمر کے تقریباً 11,000 افراد کے دماغی سکینوں کا تجزیہ کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ان پروٹینز کا ارتکاز دماغی عمر کے بڑھنے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیق میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دماغی عمر کا تجزیہ کیا گیا، اور تقریباً 5,000 افراد کے خون میں 3,000 پروٹینز کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 13 پروٹینز کی نشاندہی ہوئی جن کا تعلق دماغی عمر اور عمر بڑھنے کے دیگر عوامل جیسے خلیاتی تناؤ اور سوزش سے تھا۔ ان پروٹینز کی سطح دماغی افعال کے تحفظ میں مددگار ہوتی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروٹینز اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کے لیے نئے امکانات فراہم کر سکتے ہیں، لیکن اس بات کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ یہ پروٹینز دماغی عمر میں اضافے سے کیوں جڑے ہوئے ہیں۔