ایچ ای سی : نوسرباز ڈگری تصدیق کیلئے لوٹنے لگے

لاہور( کرائم رپورٹر )ایچ ای سی سے ڈگری ویری فکیشن کر انے والوں کو نو سر باز لوٹنے لگے،ڈگری تصدیق کر انے والوں کے اکاوئنٹ ہیک ہونے کے خطرات بڑھ گئے ۔ایچ ای سی انتظامیہ کے مطابق نو سر باز ڈگری کینسل کرنے کی دھمکی دیکر او ٹی پی مانگتے ہیں اور دھمکی دیتے ہیں کہ اگر اوٹی پی نہ دیا تو ڈگری کینسل کردی جائے گی۔ ایچ ای سی انتظامیہ نیخبر دار کیا کوئی بھی ویری فکیشن کے بعد او ٹی پی نہ دے ورنہ کسی کا بھی واٹس ایپ، فیس بک اور بینک اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے اور ایسا ایک طالبہ کے ساتھ ہو بھی چکا ہے۔