واشنگٹن (آئی این پی )طاقتور سرج انجن گوگل کی جانب سے ولو (Willow) نامی نئی چپ کے ساتھ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ چپ صرف 5 منٹ میں ریاضی کے پیچیدہ مسئلے کو حل کر سکتی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطا بق ا س بارے کہا جائے گوگل کی نئی چپ نے 5 منٹ میں رہتی دنیا تک حل نہ ہوسکنے والا مسئلہ حل کرلیا تو غلط نہ ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک عام کمپیوٹر اسی مسئلے کو حل کرنے میں کائنات کے وجود سے بھی زیادہ وقت لے گا