پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا ہوائی اڈوں پر حادثات روکنے میں اہم کردار ہے سیف اللہ

اتھارٹی نے کمیونیکشن سسٹمز کو عالمی معیا کے مطابق  اپ گریڈ کیا ہے  ‘ سکردو، چترال اور گلگت میں جدید ترین موسمی سسٹم نصب کئے جا رہے ہیں
کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر پرندوں سے تصادم کے واقعات میں 15فیصدکمی آئی ہے:ڈائریکٹر میڈیا پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی لاہور پریس کلب میں گفتگو

لاہور(حید رمنیر)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر میڈیا  سیف اللہ نے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے   اگست 2024 میں قائم ہونے والی اتھارٹی نے کمیونیکشن سسٹمز کو عالمی معیا کے مطابق  اپ گریڈ کیا ہے  ‘ سکردو، چترال اور گلگت میں جدید ترین موسمی سسٹم نصب کیے جا رہے ہیں، نہوں نے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے قیام کو ہوائی حادثات روکنے کا سنگ میل قرار دیا‘بھارت کے ساتھ فضائی تنازعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا   تمام بین الاقوامی ائیرلائنز واپس آ چکی ہیں ، بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود  24 جون تک بند رہے گی، جس سے بھارت کو  معاشی نقصان ہو رہا ہے، حفاظتی اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا  کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر پرندوں سے تصادم کے واقعات میں 15فیصدکمی آئی ہے ، لاہور ائیرپورٹ پر 36 واقعات رپورٹ ہوئے، جن کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔