اسلام آباد ہائیکورٹ میںسوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت 6فروری کوہوگی

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو درخواست پر سماعت کرینگے، ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی۔2 مئی اور 11 جون کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی