پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل، تاخیر انکار کے مترادف ہے یوسف رضا گیلانی

 اے آئی کے استعمال سے انصاف بروقت میسر آ سکتا ہے،اے آئی کو لیگل سسٹم میں لانے کیلئے پہلے اس کی تربیت لازمی ہے
  ہم نے سی پیک کے تحت خطے کو  سپیشل اکنامک زون کا منصوبہ دیا، میرے خطے کو محروم رکھا جائے تو خاموش نہیں رہتا : چیئرمین سینیٹ
 ملتان(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے  انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے۔ ملتان میں جامعہ زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ   کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں آنا باعث اعزاز ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر شعبے پر اثر انداز ہو رہی ہے، دیکھنا ہو گا ٹیکنالوجی کس طرح انصاف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آئی صرف آئیڈیا نہیں حقیقت ہے، قوانین معاشرے میں انصاف کے حصول کے لئے اہم ہوتے ہیں‘ انہوں نے کہا  اے آئی کو لیگل سسٹم میں لانے کے لیے پہلے اس کی تربیت لازمی ہے، ٹیکنالوجی تنہا کچھ نہیں کرسکتی، ہمیں مضبوط اداروں کی ضرورت ہے۔ ہم نے سی پیک کے تحت خطے کو اسپیشل اکنامک زون کا منصوبہ دیا، میرے خطے کو محروم رکھا جائے تو میں خاموش نہیں رہتا۔