کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی پالیسی کو واضح کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ5 فروری کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں۔ بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری مظالم، انسانی حقوق کی پامالیاں اور بنیادی آزادیوں پر قدغن عالمی برادری کی توجہ کا تقاضا کرتی ہیں