جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچی، زخمیوں میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں
وانا(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں مارٹر گولہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خانہ بدوشوں کی خیمہ پر مارٹر گولہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچی، زخمیوں میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔