اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کیلئے انتباہ جاری کیا ہے کہ اجنبی لوگوں سے اپنی ذاتی اورمالیاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق صارفین انجان نمبروں سے آنے والے کسی لنک کو کلک مت کریں، حکومتی ادارے صارفین سے کوئی ذاتی تفصیل یا پاس ورڈ طلب نہیں کرتے، اجنبی لوگوں سے اپنی ذاتی اورمالیاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ترجمان کے مطابق دھوکہ دہی اورآن لائن فراڈ میں ملوث نمبروں کی پی ٹی اے کو رپورٹ کریں، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث موبائل سمز کو بلاک کردیا جائے گا