16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور حاملہ کرنے کے مجرم کو عمر قید اور جرانے کی سزا

16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور حاملہ کرنے کے مجرم کو عمر قید اور جرانے کی سزا

لاہور کی سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مجرم غلام نبی کو سخت سزا سنائی ہے۔

 عدالت نے ملزم کو عمر قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف فراہم کردہ شہادتیں جرم کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔عدالت میں سرکاری وکیل شہلہ چوہدری نے 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کروائے، جن سے یہ ثابت ہوا کہ ملزم نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مدعی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ بھی ہوگئی۔ عدالت نے کہا کہ گواہوں کے بیانات اور دیگر ثبوتیں اس جرم کو بلا شبہ ثابت کرتی ہیں، اور ملزم کا اپنا بیان اس کی بے گناہی کی تائید میں ناکام رہا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ ملزم کے خلاف موجود شواہد اور گواہیاں اس کے جرم کو ثابت کرتی ہیں، اور اس لیے اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی گئی ہے۔ یہ مقدمہ معاشرتی اور قانونی لحاظ سے ایک اہم کیس ہے، جس میں عدالت نے متاثرہ لڑکی کے حق میں سخت اور واضح فیصلہ سنایا ہے۔