کرس ایونز نے مارول سنیماٹک یونیورس میں اسٹیو راجرز المعروف کیپٹن امریکا کی واپسی اور نئی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں اپنے کردار کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2011 میں ’کیپٹن امریکا: دی فرسٹ ایونجر‘ سے اس کردار کو ادا کرنا شروع کیا تھا اور ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ تک اس کردار میں نظر آئے۔اس کے بعد انہوں نے مارول سے رخصت لی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسٹیو راجرز کے کردار سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ تاہم، حالیہ کہانی اور فلم کی کہانی نے انہیں دوبارہ مارول کی دنیا میں واپس آنے پر مجبور کیا ہے۔فین ایکسپو بوسٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ایونز نے کہا کہ ہدایتکار روسو برادرز کو اسٹیو راجرز کو مشکل حالات میں ڈالنا پسند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روسو برادرز کے نزدیک ایک اصل ہیرو وہ ہوتا ہے جو بار بار ضربیں کھانے کے باوجود دوبارہ کھڑا ہو جائے۔ایونز کے مطابق، ’ڈومز ڈے‘ میں اسٹیو راجرز کے لیے مشکلات پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور کرس ہیمسورتھ بھی شامل ہیں، اور یہ فلم 18 دسمبر کو دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔