تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نئے صوبوں پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس معاملے پر باقی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، اپوزیشن اتحاد امیر جماعت اسلامی، اے این پی، شاہد خاقان عباسی اور آفتاب شیر پائو سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔