مصطفی عامر قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ کا مقدمے میں تاخیر پر اظہارِ برہمی

کراچی(آئی این پی )مقتول مصطفی عامر کی والدہ نے مقدمات میں سست روی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے میں دفعہ 302 شامل کر دی گئی تھی؟۔مدعیہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزم ارمغان کے خلاف متعدد مقدمات ہیں اور ملزم کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔مدعیہ کے وکیل کے مطابق کبھی ملزم اور اس کے والدین آپس میں لڑ پڑتے ہیں، کبھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوتا اور کبھی ملزم کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ٹرائل کورٹ پر بھروسہ نہیں