مصطفی عامر قتل کیس : معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا، آئی جی سندھ طلب

    کراچی (یواین پی) مصطفی عامر قتل کیس کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا جہاں آئی جی سندھ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور نبیل گبول شامل ہیں، ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی نے مصطفی عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے، داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور انسداد منشیات فورس اے این ایف کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔