پشاور ہائیکورٹ، پاکستان میں مقیم 2 افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم

پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے  افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو ملک  بدر نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے افغان صحافیوں کی پاکستان میں قیام کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے  حکم دیا کہ وفاقی حکومت دو ماہ میں درخواست گزاروں کے کیس کا تعین کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار سید احسان اللہ صالحی اور سید منیر احمد افغان صحافی ہیں جو قانونی ویزے پر پاکستان آئے اور اس وقت پاکستان میں ہی مقیم ہیں، درخواست گزاروں کے مطابق انہوں نے سال 2026 میں فرانس میں آباد کاری کے لیے درخواستیں دی تھیں جو فی الحال زیر غور ہیں، فرانس کا سفارت خانہ انکے کیسز کی توثیق کرچکا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو پاکستان میں قانونی طور پر قیام کے باوجود گرفتاری اور ملک بدری کا خدشہ ہے، اس ڈر کی وجہ سے وہ آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے، اسپتالوں اور طبی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے