اسلام آباد(آن لائن)قازقستان کے پاکستان میں سفیر عزت مآب یرژان کستافین نے اپنی سفارتی ذمہ داریاں مکمل ہونے پر وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔وزیرِاعظم نے قازق سفیر کے ان کے دورِ سفارت کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم خدمات کو سراہا۔ وزیرِاعظم نے بالخصوص فروری 2026 میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے دور پاکستان کو کامیاب بنانے میں سفیر کے کردار کو سراہا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک پہنچے