جمعرات کو اڈیالہ جائیں گے اگر عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو وہاں ہی دھرنا دے دیں گے‘ملک کا ہر چوک ڈی چوک بنا دیں گے
عمران خان کی صحت کے معاملے کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کی کال اپنی جگہ برقرار ہے: پریس کانفرنس
اسلام آباد (یواین پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا ہے عمران خان کی صحت اور ان سے ملاقات کے معاملے پر منگل کو تمام پارلیمنٹیرینز سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے، جمعرات کو اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا، اگر اس کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو جمعرات کی رات 10 بجے ملک بھر کے ہر چوک کو ڈی چوک بنا دیا جائے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کی کال اپنی جگہ برقرار ہے، تاہم اس سے قبل عمران خان سے ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق مطالبات کے لیے احتجاجی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کل تمام پارلیمنٹیرینز سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوں گے اور وہاں دھرنا دیا جائے گا، مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس عمران خان کی صحت کے حوالے سے فیصلہ جاری کریں اور ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کو عمران خان سے ملاقات اور طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کے خاندان اور ڈاکٹرز کو ان تک رسائی ملنی چاہیے،