لاہور(آئی این پی )لاہور میں سیشن کورٹ نے فیک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کرنے کے مقدمے میں عظمی بخاری کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیرعظمی بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے عظمی بخاری کی ویڈیو لنک پربیان قلمبند کرانے کی درخواست خارج کردی اور صوبائی وزیر کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش ہونے کی ہدایت کی۔