قوم حب الوطنی اور ملک کی جامع ترقی و خوشحالی میں ان کے نمایاں کردار پر فخر کرتی ہے:پیغام
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے ہماری مذہبی اقلیتوں نے جنگوں اور تنازعات، صحت، تعلیم اور زندگی کے دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور آج بھی اپنے دیگر ہم وطنوں کے ساتھ مل کر ملک کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پوری قوم ان کی قومی خدمات، حب الوطنی اور ملک کی جامع ترقی و خوش حالی میں ان کے نمایاں کردار پر فخر کرتی ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن پر جوآج منایاجا رہا ہے قوم کے نام پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں، بالخصوص ہمارے قومی و مذہبی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو دلی مبارک باد کا پیغام دیتا ہوں