ایوان صدر اورگورنر ہائوسز میں تقریبات نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعلیٰ قومی اعزازات تقسیم

وفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلالِ امتیاز ‘ مشیر نجکاری محمد علی کو بھی ہلالِ امتیاز کا اعزاز دیا گیا‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا
نوابزادہ نصراللہ‘عطاء الحق قاسمی‘عرفان صدیقی‘اصغر ندیم سید‘کوہ پیما شہروز کاشف کیلئے ایوارڈ‘ اٹک میں شہید ہونے والے لیاقت کا  ستارہ شجاعت بھائی نے وصول کیا
 اسلام آباد( آن لائن )ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی سے متعلق اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت  آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو قومی اعزازات سے نواز دیا۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نمایاں کارکردگی پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا، توانائی اور خدماتِ عامہ کے شعبے میں کردار ادا کرنے پر مشیر نجکاری محمد علی کو بھی ہلالِ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔کھیل کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا، معروف کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے دیا گیا ہلالِ امتیاز ان کی والدہ نے وصول کیا۔بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔جمہوریت کے لیے جدوجہد پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں عطاالحق قاسمی کو نشانِ امتیاز جبکہ ادب اور خدماتِ عامہ میں کردار پر عرفان الحق صدیقی مرحوم کے لیے بھی نشانِ امتیاز کا اعلان کیا گیا۔ادبی میدان میں خدمات انجام دینے پر اصغر ندیم سید کو ہلالِ امتیاز دیا گیا۔غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سپاہی اظہر محمود کو ہلالِ شجاعت سے نوازا گیا، جبکہ دفاعِ وطن میں شہادت پانے والے سپاہی شاہ ولی خان کو بھی اسی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید اور وطن پر جان نچھاور کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو ہلالِ شجاعت دیا گیا۔ پولیس لائن بنوں میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے کانسٹیبل حفیظ اللہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ خود کش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہونے والے لیاقت علی کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، اور یہ اعزاز ان کی والدہ نے ایوان صدر نے وصول کیا۔ اس کے علاوہ سینیٹر ہدایت اللہ شہید کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ اے ایس آئی محمد اکرم شہید، سب انسپکٹر تاج میر شہید کو بے مثال بہادری پر ستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔خدمات پاکستان کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پرڈاکٹرارشد ریحان ، ممتازماہرتعلیم منیراحمد چودھری مرحوم ، احمد رضا ، پروفیسر سرور محمد خواجہ، محترمہ حمرہ عباس، ریٹائرڈ جسٹس دیدار حسین شاہ مرحوم، وفاقی سیکرٹری تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کوستارہ امتیازکے ایوارڈ دیے گئے۔بینکنگ کیشعبے میں اہم خدمات پرندیم حسین کو ستارہ امتیاز دیا گیا ہے۔میڈیا کے شعبے میں نمایاں خدمات پر راشد وحید خواجہ اورفن کے شعبے میں زاہد احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،محمد سعید شیخ کو خدمات پاکستان کے شعبے میں ستارہ خدمت ،غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں شاہد حسین کو تمغہ شجاعت جبکہ غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود شہید،اے ایس آئی اعجاز خان شہید، سب انسپکٹر لائق زادہ شہید، کانسٹیبل محمد اعجاز شہید، کانسٹیبل عالم زیب شہید ، سپاہی شاہ ولی خان، پولیس آفیسر وسیم احمد خان اور پولیس سروس کے جواد قمر کو ہلال شجاعت کا ایوارڈدیا گیا۔ پولیس سروس کے جاوید اختر اوڈھو کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ہے،انجینئرنگ اور الیکٹرسٹی کے شعبے میں خدمات پر انجینئر جمال الدین احمد ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر مرزا رضوان بیگ، خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں محمد یوسف خان، معروف زرعی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر امیر محمد ، تعلیمی شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق  ، ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اصغر ندیم سید ، کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر شاہد آفریدی ، ادب کے شعبے میں زہرہ ماجد علی، کوہ پیما شہروز کاشف ، گھڑ سواری کے شعبیمیں  ملک عطا محمد خان مرحوم ، سینئر صحافی احتشام الحق، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں عزیز الدین بولانی اور خدمات عامہ کے شعبے میں سینیٹر تاج حیدر مرحوم کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ دیے گئیبحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ہے،انہیں یہ ایوارڈ پاکستان اور بحرین کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے اہم کردار پر دیا گیا ہے خدمات عامہ کے شعبے میں اہم کارکردگی پر جاوید اللہ خان محسود ، بے مثال بہادری پر ماہر تعلیم نواز علی شہید، سینیٹر ہدایت اللہ شہید، اے ایس آئی محمد اکرم شہید اور سب انسپکٹر تاج میر شاہ شہید، کانسٹیبل عبداللہ شہید ، کانسٹیبل سمندخان شہید، کانسٹیبل عبدالحمید شہید ، کانسٹیبل زامیل بادشاہ شہید ، کانسٹیبل حفیظ اللہ شہید،کانسٹیبل محمد سراج شہید،کانسٹیبل محمد جاوید شہید، کانسٹیبل امان اللہ شہید، کانسٹیبل اقرار سید شہید، سید اقرار حسین رضوی، انسپکٹر شارق رضوان شہید ،نائیک گلزار علی شہید ،سپاہی عزیز خان شہید سپاہی خطاب الرحمان شہید سپاہی گل عمر زئی شہید لانس نائیک سید الرحمان شہید،سپاہی حضر ت اللہ شہید،سپاہی خونزادہ ،نائب صوبیدار محمد جان شہید،سپاہی مشتاق احمد شہید ،سپاہی عبدالسمید شہید،سپاہی عمران خان شہید،سپاہی بصیر اللہ شہید سپاہی مہتاب الرحمان شہید سپاہی رخمان شہید،سپاہی سید امین شہید اور سپاہی فضل کریم شہید سپاہی محمد یوسف شہید ،سپاہی محمد شہر یار شہید ،فیصل اسماعیل شہید ، عبدالوکیل خان شہید ،اے ایس ا?ئی نور حکیم شہید،کانسٹیبل زاہد اللہ شہید،فضل منان شہید کیلئے ستارہ شجاعت کے ایوارڈ دیے گئے۔معرکہ حق کے دوران گرانقدر خدمات پر سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، شاندار سفارتی خدمات پر نبیل منیر کواور مالیاتی شعبے میں اہم خدمات پر افتخار امجد کو ستارہ امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔