عالیہ حمزہ میڈیا سیل کے سربراہ کی چھٹی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف آرگنائزرہ پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔پی ٹی آئی کے تمام شعبوں اور عہدیداروں کو اس نوٹیفکیشن کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔