انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے جناح ہاوس حملہ کیس میں جیل ٹرائل کیلئے پیش نہ ہونے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عالیہ حمزہ کے علاوہ عباس علی،عمران،فرحان بخاری،صفیر کمال اور فرحان بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔