9 مئی مقدمہ: عمرا یوب، عالیہ حمزہ و دیگر پی ٹی آئی رہنمائو ں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

 سرگودھا(آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایم این اے احمد چٹھہ عدالت پیش نہ سکے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچڑ، صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور متعدد کارکنان بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عدم حاضری کے باعث بریت کی درخواستوں پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔