لڑکے کو تھپڑ ویڈیو وائرل ،2پولیس اہلکار معطل

الہ آباد، قصور(خصوصی رپورٹ) الٰہ آباد میں لڑکے کو تھپڑ مارنے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا۔ ویڈیو میں عدنان نے دو پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سلیم اور کانسٹیبل راشد گْل پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا۔ ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ انکوائری میں  الزامات ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے کلوز لائن کردیاگیا۔ محکمانہ کارروائی کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کے بھی احکامات جاری کردیے گئے۔ ڈی پی او قصور محمدعیسیٰ خاں نے کہاکہ محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے۔ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں۔