واٹس ایپ کا نیا فیچر: اسٹیٹس میں بیک وقت متعدد تصاویر شیئر کرنے کی سہولت

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اسٹیٹس میں بیک وقت متعدد تصاویر شیئر کرنے کی سہولت

دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب اسٹیٹس میں ایک ہی وقت میں متعدد تصاویر شیئر کرنا ممکن ہو گیا ہے۔

 کمپنی نے اس فیچر کو "لے آؤٹ ٹول" (Layout Tool) کا نام دیا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق، یہ نیا ٹول خاص طور پر اُن صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک ہی لمحے کے مختلف زاویے یا پہلو دکھانا چاہتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اسٹیٹس اپ لوڈ کرتے وقت "Layout" آپشن پر ٹیپ کرکے اپنی پسند کے مطابق ایک سے زیادہ تصاویر شامل کر سکتے ہیں اور انہیں مختلف انداز میں ترتیب دے سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ کی حالیہ اپڈیٹ کا حصہ ہے اور آئندہ چند دنوں میں دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ اس سہولت سے نہ صرف ذاتی لمحات کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے گا بلکہ کاروباری اور تخلیقی مقاصد کے لیے بھی مزید دلچسپ اسٹیٹس بنانا ممکن ہو گا۔ٹیک ماہرین کے مطابق، واٹس ایپ کا یہ اقدام اسٹیٹس فیچر کو انسٹاگرام اسٹوریز اور اسنیپ چیٹ کے مزید قریب لے آئے گا، جہاں پہلے ہی اس قسم کے ملٹی امیج لے آؤٹ دستیاب ہیں۔