مختلف ٹو ویلرز، تھری ویلرز مینوفیکچرز نے درآمدی دستاویزات جمع نہیں کرائیں:آڈیٹر جنرل
لاہور (آئی ا ین پی ) انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے کار مینوفیکچرز کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ آٹو سیکٹر میں کئی بے ضابطگیاں بھی بے نقاب ہوگئیں، رکشہ اور موٹر سائیکلز بنانے والی کمپنیوں کے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی مشکوک نکلے۔یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی 2024-25 کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق رکشہ اور موٹر سائیکلز بنانے والی کمپنیوں کے تصدیقی سرٹیفکیٹ مشکوک ہیں، مختلف ٹو ویلرز، تھری ویلرز مینوفیکچرز نے درآمدی دستاویزات جمع نہیں کرائیں۔رپورٹ کے مطابق ای ڈی بی نے گنجائش اور معیار جانے بغیر مختلف کمپنیوں کو کار تیاری کی اجازت دی، فریم ویلڈنگ، شاپ باڈی پینٹ آلات کی ٹیسٹنگ، فائنل اسمبلنگ، اسٹوریج کیپسٹی مدنظر نہیں رکھی گئی