شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دی جائے: گورنر سندھ

کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت فراہم کی جائے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اجرک ہماری ثقافت کی علامت ہے، اسے متنازع نہیں بنانا چاہیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاس طلبا کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے تاکہ انہیں ملک چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور انہیں ملک میں ہی ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے