موٹرسائیکلوں پر غیر نمونہ نمبرپلیٹ لگانے والے7افراد گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر غیر نمونہ  نمبرپلیٹ لگانے پر 7افراد گرفتارکرلئے گئے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے افراد کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔تھانہ غلہ منڈی پولیس نے پاکپتن چوک میں مزدا ،کوسٹر اور ہائی روف وین کے ڈرائیوروں شہزاد حسین،غلام عباس،منیر احمد،تھانہ ہڑپہ پولیس نے ہڑپہ میوزیم کے قریب سمیع اللہ، محمداسامہ اور تھانہ کمیر پولیس نے محمدیاسر اور حسن سلیم کو موٹرسائیکلوں پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتارکیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔