باہر کے حالات دیکھ کر لگتا ہے اس وقت مذاکرات کا موسم ہی نہیں:عمیرنیازی

 راولپنڈی (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیرنیازی نے کہا ہے  باہر کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ اس وقت مذاکرات کا موسم ہی نہیں ہے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ مسئلے کا حل بہرحال ٹیبل پر ہی نکلنا ہے تاہم فی الحال خاموشی بہتر ہے ، تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے حالیہ کانفرنس میں اپنی بات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کیا ہے۔ بیرسٹر عمیر نیازی   نے کہا  کہ اچکزئی صاحب وزیراعظم کی آفر کو اس وقت تک ریسپانڈ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جب تک ان کی ملاقات نہیں ہوتی،مذاکرات پر پارٹی کی پوزیشن مختلف ہے اور اچکزئی صاحب کی پوزیشن کو سمجھنا چاہیے