پاکستانی طیارے گرانے کا دعوی بے بنیاد ہے:چینی تھنک ٹینک

بیجنگ(آئی این پی)چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعوی مسترد کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعوی بے بنیاد ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی کے اوائل میں آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پانچ جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعوے میں نہ کوئی طیاروں کے ملبے کی تصاویر ہیں نہ ہی ریڈار مانیٹرنگ ڈیٹا، جو اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ضروری ہیں۔