لاہور سرفہرست رہا،راولپنڈی میں 900،فیصل آباد میں 442،ملتان میں 395چالان کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں کالے پیپر لگانیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں گزشتہ ایک ہفتہ میں گاڑیوں پر کالے و رنگین پیپر لگانے والوں کو7ہزار6سو سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کالے و رنگین پیپر لگانے پر 3ہزارچالانوں کیساتھ لاہور سرفہرست رہاکالے پیپر لگانے پر راولپنڈی میں 900،فیصل آباد میں 442،ملتان میں 395چالان کیے گئے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق گاڑیوں پر کالے ورنگین پیپرلگانے والوں کو موقع پر بھاری جرمانے اور بلیک پیپر ریموو کیا جاتا ہے گاڑیوں میں کالے و رنگین پیپر لگانا قانوناً جرم ہے، کالے و رنگین پیپر لگانے والوں کیخلاف سخت اور بلا تخصیص کاروائیاں جاری رہیں گئیں شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کیلئے لاء انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے، کارروائی کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیساتھ امن و امان کو یقینی بنانا ہے،