امریکی صدر نے اپنے مخصوص مکا لہرانے والے فِسٹ پمپنگ ڈانس سے سب کو حیران کر دیا
ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی،وائٹ ہائوس نے بھی ویڈیو شیئرکی ،خوشگوار منظر قرار
کوالالمپور(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کی صبح ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ایشیائی دورے کے پہلے مرحلے میں کوالالمپور پہنچنے پر روایتی انداز میں خوش آمدید کہنے والے مقامی فنکاروں کے ساتھ رقص کیا، جس نے تقریب کو رنگین اور یادگار بنا دیا۔ مقامی فنکاروں کی روایتی موسیقی اور رقص دیکھتے ہوئے صدر ٹرمپ اچانک اس میں شامل ہوگئے اور انہوں نے اپنے مخصوص مکا لہرانے والے فِسٹ پمپنگ ڈانس سے سب کو حیران کر دیا۔ان کے اس غیر متوقع اقدام نے وہاں موجود شرکا کو محظوظ کر دیا اور کچھ ہی دیر میں یہ منظر سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ رقص کی یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگی۔چھ صارفین نے اس لمحے کو سیاسی دبائر کے درمیان خوشگوار منظر قرار دیا، جب کہ ناقدین نے اسے میڈیا توجہ حاصل کرنے کا حربہ کہا۔