جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے والے 5مسافرگرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر  )ایف  آئی اے امیگریشن  نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ? بناتے ہوئے  5 مسافر وں کو گرفتار کرلیا ،جن کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی اوران  کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ تمام ملزم ازبکستان جا رہے ،چیکنگ پر ان کے ویزے جعلی نکلے  جو عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس نے 29لاکھ روپے کے بدلے بناکردئیے تھے۔