اسرائیل میں غربت ، لاکھوں شہری خیرات مانگ کر گزارہ کرنے لگے

لاکھوں خاندانوں کو یومیہ کھانے کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے:اسرائیلی میڈیا
تل ابیب(آ ئی این پی ) غزہ میں جاری جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث اسرائیلی عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں خاندانوں کو یومیہ کھانے کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے نیتن یاہو حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور غربت نے خطرناک حدیں عبور کر لی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیراتی اداروں کے باہر کھانے کے لیے قطاریں معمول بن چکی ہیں، اور حکومت کی ناکامی نے ہزاروں لوگوں کو ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم کر دیا ہے