غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر پینلٹی فیس میں ریلیف

لاہور (خصوصی رپورٹ) غیر قانونی کمرشل عمارتوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے،کمرشلائزیشن جرمانوں میں کمی کر دی گئی ہے جبکہ تین سال بعد رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی املاک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر پینلٹی فیس میں ریلیف دے دیا ہے،نئے نظام کے مطابق پانچ مرلہ تک کی عمارت پر ایک فیصد ڈی سی ریٹ، جبکہ پانچ مرلہ سے زائد تعمیر پر 1.25 فیصد ڈی سی ریٹ جرمانہ عائد ہوگا،گزشتہ نظام میں دس مرلہ تک تعمیر پر 1.25 فیصد اور اس سے زائد پر 1.5 فیصد جرمانہ وصول کیا جاتا تھا،اب ترمیم کے بعد صرف دو کیٹیگریز رہ گئی ہیں، پانچ مرلہ تک اور پانچ مرلہ سے زیادہ تعمیرات،ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل املاک کو تین سال کی مہلت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد رہائشی علاقوں میں قائم تمام غیر قانونی کمرشل عمارتیں بند کر دی جائیں گی۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔