راولپنڈی میں ٹریکٹر ٹرالی سمیت ڈرائیور کنویں میں جاگرا، زندہ نکال لیا گیا

راولپنڈی میں ٹریکٹر ٹرالی سمیت ڈرائیور کنویں میں جاگرا، زندہ نکال لیا گیا

راولپنڈی: ڈھوک نور، ٹلسہ روڈ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی سمیت ڈرائیور کنویں میں جاگرا، تاہم ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے زندہ نکال لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 4 ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور کو کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ ڈرائیور کی شناخت 31 سالہ امیر نواز کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔