کلر کہار کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

کلر کہار کے قریب ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی: کلر کہار کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں کار سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دونوں مسافروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔موٹروے پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔