لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کے موبائل فون اپنی تحویل میں لے کر این سی سی آئی اے کے حوالے کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان جمعے کو این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے، جہاں حکام کھلاڑیوں کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تفتیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس میں انہیں جمعے کو این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے ان کے موبائل فونز ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ کے دورے کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے کے معاملے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تفتیش میں موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔