قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مبینہ جوئے کے الزامات سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان تفتیشی افسر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور مبینہ جوئے سے متعلق سامنے آنے والے الزامات پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران محمد رضوان سے ان کا موبائل فون بھی تحویل میں لیا گیا تھا، جس کی واپسی کے لیے وہ متعلقہ حکام کو درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کے خلاف مبینہ جوئے سے متعلق الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ان الزامات کی حتمی نوعیت اور ذمہ داری کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔