پنجاب میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کی منظوری، تقریب 20 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کی منظوری، تقریب 20 اکتوبر کو ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

 اجتماعی شادیوں کی تقریب 20 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت پنجاب بھر میں 5 ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔ اس موقع پر دلہا اور دلہن کو سلامی، ضروری سامان اور دیگر اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے۔اجتماعی شادیوں کا پروگرام پنجاب کے مختلف علاقوں میں منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد مستحق خاندانوں پر شادی کے اخراجات کا مالی بوجھ کم کرنا ہے۔