لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے7افسران کے تقرروتبادلے کردئے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آغا رمضان علی ایس ایس پی ایچ پی لاہور،شاہد نواز ایس پی ،پی ایچ پی لاہور سے ایس پی انویسٹیگیشن ون لاہور ،ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن راحیلہ اقبال اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالائسز لاہور ،عاصم افتخار اے آئی جی مانیٹرنگ سے ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ لاہور ،سید جمشید علی ایس پی انٹرنل اکاوٹیبلٹی بہاولپور ریجن ،محمد اصغر ملک بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان اورمیاں افضال شاہ کو ایس پی انٹرنل اکاوٹیبلٹی سرگودھا ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے