پولیس کے 3 ایس ایچ او کے تقرروتبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسروں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے3ایس ایچ او کے تبادلے کر دیئے۔ نئے تبادلوں کے تحت حافظ طیب کو ایس ایچ او رنگ محل، حماد شاہ کو ایس ایچ او مصری شاہ اور علی حسن کو ایس ایچ او داتا دربار تعینات کر دیا گیا۔