لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 5 افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نیڈی پی او لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او ڈی جی خان کیپٹن(ر) طارق ولایت کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینیلیسز سی ٹی ڈی پنجاب ،اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔