حافظ آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) محلہ حسن ٹاؤن میں محنت کش نوجوان پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تشدد کے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان بابر اور علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ کر منہ کالا کیا، نوجوان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گدھے پر بٹھایا اور محلے کا چکر لگواتے رہے۔ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ متاثرہ نوجوان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔