ترکیہ میں زلزلے کے دوران شہری نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی‘زخمی ہو گیا

     استنبول(آئی این پی )ترکیہ کے شہر استنبول میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے کے دوران ایک شخص نے اپنے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شہری بالکونی سے چھلانگ لگانے کے بعد نیچے کھڑی گاڑی پر گرا جس سے اسے فریکچر اور زخم آئے ہیں۔