یہ بھی طے ہوگا کہ سرکاری اداروں کو مقدمے میں ملزم بنانا ہے یا نہیں:عدالتی ریمارکس
کراچی(آئی این پی )کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کیس میں عدالت نے ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے کی استدعا مسترد کردی۔سٹی کورٹ میں سانحہ گل پلازہ آتشزدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں تنویر پاستا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل جاوید میر نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ جے آئی ٹی دہشتگردی کے مقدمات میں بنائی جاتی ہے اور استدعا مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ آئندہ سماعت پر چالان منظور کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ بھی طے ہوگا کہ سرکاری اداروں کو مقدمے میں ملزم بنانا ہے یا نہیں۔ عدالت نے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر حسن بھٹی نے تنویر پاستا کو سب سے زیادہ غفلت کا ذمہ دار قرار دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق تنویر پاستا نے آگ بجھانے والوں کو کال نہیں کیدوسری جانب وکیل صفائی جاوید میر نے الزام عائد کیا کہ نئے تفتیشی افسر نے بھی سرکاری اداروں کو بچانے کی کوشش کی