پنجاب: ہر تحصیل میں الیکٹروبس سروس شروع کر نے کا فیصلہ

بس ڈپو کی منظوری ، تحصیل الیکٹروبس سروس کے لئے پہلا بیچ جنوری میں لاہور پہنچے گا
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری 2027 سے ہوگا، صوبے کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ہر تحصیل کیلئے  مخصوص الیکٹروبس ڈپو کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جبکہ تحصیل الیکٹروبس سروس کے لیے پہلا بیچ جنوری 2027 میں لاہور پہنچے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسوں کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔پنجاب بھر میں جون 2027 تک 3 ہزار الیکٹروبسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ستمبر تک الیکٹروبس سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ملتان کی 9 تحصیلوں میں 169، ساہیوال کی 4 تحصیلوں میں 87، بہاولپور کی 11 تحصیلوں میں 215، ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں میں 63، فیصل آباد کی 12 تحصیلوں میں 202 اور سرگودھا کی 14 تحصیلوں میں 198 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔گوجرانوالہ کی 7 تحصیلوں میں 125، گجرات کی 8 تحصیلوں میں 122 جبکہ راولپنڈی کی 16 تحصیلوں میں 219 الیکٹروبسیں چلیں گی