7 روز میں سات بسوں کے دروازے، آسکرین اور لائیٹس ٹوٹ گئیں
عملہ قابل اورتجربہ کار ،قصور وار ثابت ہونے پر 3 ڈرائیوروں کونوکری نکالا ہے
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کے سڑک پر حادثات میں مسلسلہ اضافہ، مزید تین بسوں کے شیشے ٹوٹنے سے حادثات کا شکار بسوں کی تعداد سات ہوگئی۔فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس ٹریفک حادثات کا شکار ہوگئیں،گھمٹی چوک رکشے سے ٹکر کے باعث الیکٹروبس میں خواتین سائیڈ دروازہ ٹوٹ گیا،دوسری بس کو بیک کرتے بیک اسکرین ٹوٹ گئی ۔جھنگ روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ ٹکرانیسیبس کو جزوی نقصان پہنچا،ناقص انتظامات کے باعث 7 روز میں سات بسوں کے دروازے، آسکرین اور لائیٹس ٹوٹ گئیں،آرٹی ایسیکرٹری راشد علی کاکہنا ہیکہ بسیں شپمنٹ کے دوران ہی ٹوٹی ہوئی ملی ہیں،تمام عملہ قابل اورتجربہ کار ہے،قصور وار ثابت ہونے پر 3 ڈرائیوروں کونوکری سے نکالا ہے،مزید کاروائی کر رہے۔