وزیر اعلی کی ہدایت پر پنجاب میں واسا کا دائر کار تحصیل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ

99 تحصیلوں میں بھی واسا کی خدمات فراہم کی جائیں گی ،ترجمان محکمہ ہائوسنگ
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے دائر کار کو ضلعی سطح سے بڑھا کر تحصیل سطح تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت پنجاب کی 99 تحصیلوں میں بھی واسا کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔محکمہ ہائوسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق شہری علاقوں میں کامیاب فلڈ مینجمنٹ کے تجربے کے بعد حکومت نے دیہی علاقوں تک بھی واسا کی جدید خدمات پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نکاسی آب کا نظام مزید مثر اور منظم بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری ہاسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے وزیراعلی کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واسا کی توسیع کے منصوبے پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے اور تمام تحصیلوں تک سروسز کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں